مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور چینی صدر کے درمیان ملاقات،جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

قاہرہ۔2ستمبر (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے ہیلیو پولس پیلس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ بات چیت سے قبل مصری صدر نے صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا۔بدھ کے روزملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور مصر کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے تیزی سے …

قاہرہ۔2ستمبر (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے ہیلیو پولس پیلس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ بات چیت سے قبل مصری صدر نے صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا۔بدھ کے روزملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور مصر کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھتے ہوئے تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور چین-مصر باہمی مفادات پر مبنی معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ چین اور مصر کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے سمیت مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط ، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے، دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے

،سلامتی کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ مصر ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ روابط اور تعاون مضبوط کرنے، عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین خطے کے ممالک کے درمیان اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اور مشترکہ ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل کا حامی ہے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر، مصنوعی ذہانت، اقتصادی و تجارتی تعاون اور صنعتی و سپلائی چین سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کئے۔