پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کو ریاض سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

89
APP23-09 RIYADH: February 09 - General Abdul Rahman Bin Saleh Al-Bunyan, Chief of General Staff Royal Saudi Armed forces awarding king Abdul Aziz medal of Excellence to Air Chief Marshal Sohail Aman, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force. APP

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کو ریاض سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںجنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان، چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے سعودی حکومت کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ ایوارڈعطا کیا۔ یہ ایوارڈ پا ک فضائیہ کی جانب سے رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے اور بالخصوص ائیرچیف مارشل سہیل امان کی دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میںدی جانے والی شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیاگیا ہے۔ قبل ازیں ائیر چیف نے جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان، چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔