بیجنگ ۔ 26 جون(اے پی پی) چین نے سرکاری گوداموں سے 17 ہزار 500 ٹن کاٹن کی فروخت کا عمل مکمل کر لیا۔ چین کی وزارت صنعت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز نیلامی ہوئی جس میں سرکاری گوداموں میں رکھے گئے تقریباً 17 ہزار 500 ٹن کاٹن فروخت کی گئی۔ بیان کے مطابق اس دوران اوسط قیمت 12 ہزار 230 یوآن یا …
چین نے سرکاری گوداموں سے 17 ہزار 500 ٹن کاٹن کی فروخت کا عمل مکمل کر لیا
بیجنگ ۔ 26 جون(اے پی پی) چین نے سرکاری گوداموں سے 17 ہزار 500 ٹن کاٹن کی فروخت کا عمل مکمل کر لیا۔ چین کی وزارت صنعت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز نیلامی ہوئی جس میں سرکاری گوداموں میں رکھے گئے تقریباً 17 ہزار 500 ٹن کاٹن فروخت کی گئی۔ بیان کے مطابق اس دوران اوسط قیمت 12 ہزار 230 یوآن یا 1859.57 ڈالر فی ٹن رہی۔ ایک روز قبل کی نیلامی میں 23 ہزار200 ٹن کاٹن فروخت کی گئی تھی۔









