اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے‘ جس شخص نے دباﺅ برداشت کرکے پاکستان کو جوہری قوت بنایا اس کے خلاف الزامات افسوسناک ہیں‘ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے جان بوجھ کر ممبئی حملوں کے لئے حملہ آوروں کو بھیجنے کے الزام اور …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے‘ جس شخص نے دباﺅ برداشت کرکے پاکستان کو جوہری قوت بنایا اس کے خلاف الزامات افسوسناک ہیں‘ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے جان بوجھ کر ممبئی حملوں کے لئے حملہ آوروں کو بھیجنے کے الزام اور اس کی غلط رپورٹنگ کی مذمت کی ہے‘ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند رہیں گے‘ اگر پارلیمنٹ حقائق اور مفاہمتی کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی‘ شازیہ مری‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور دیگر کی طرف سے محمد نواز شریف کے انٹرویو کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ایک مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے جو اخبارات کی زینت بن رہا ہے۔ جن دوستوں نے ایوان میں دھواں دار تقریریں کی ہیں‘ انہوں نے محمد نواز شریف کا وہ انٹرویو بھی نہیں پڑھا ہوگا۔








