ہنوئی ۔ 26 جون(اے پی پی) بھارت اور تھائی لینڈ میں چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پانچ فیصد ٹوٹے بھارتی چاول کی قیمت 380 اور 390 ڈالر فی ٹن کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ نیلامی میں یہ شرح 382 اور 392 ڈالر کے درمیان رہی تھی۔ تھائی لینڈ نے 15 جون کو ہونے والی نیلامی میں 1.89 ملین ٹن …
بھارت اور تھائی لینڈ میں چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی
ہنوئی ۔ 26 جون(اے پی پی) بھارت اور تھائی لینڈ میں چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پانچ فیصد ٹوٹے بھارتی چاول کی قیمت 380 اور 390 ڈالر فی ٹن کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ نیلامی میں یہ شرح 382 اور 392 ڈالر کے درمیان رہی تھی۔ تھائی لینڈ نے 15 جون کو ہونے والی نیلامی میں 1.89 ملین ٹن چاول فروخت کرنے تھے جو 2016ءکی سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تھائی پانچ فیصد ٹوٹے چاولوں کی قیمتوں 415 اور 438 ڈالر فی ٹن کے درمیان ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 418 اور 439 ڈالر فی ٹن کے درمیان ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس کے برعکس ویتنامی چاولوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پانچ فیصد ٹوٹے چاولوں کی قیمت370 اور 380 ڈالر کے درمیان رہی۔









