اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مقصد بطور قوم اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ اس روز ظلم و ستم اور بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے خصوصی طور پر دعاﺅں کا اہتمام کیا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مقصد بطور قوم اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ اس روز ظلم و ستم اور بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے خصوصی طور پر دعاﺅں کا اہتمام کیا جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔








