خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس کا ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 15 مئی(اے پی پی )خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس نے ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور سوشل میڈیا کے تناظر میں بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام 13 اور 14 مئی کو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا …

اسلام آباد ۔ 15 مئی(اے پی پی )خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس نے ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور سوشل میڈیا کے تناظر میں بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام 13 اور 14 مئی کو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ تھا۔ کانفرنس میں ماہرین اور بزرگ صحافیوں نے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور خبروں کو اکٹھا کرنے کے مختلف طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قزاخستان، لبنان، اومان، پاکستان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، ترکی اور تیونس کے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پہلے روز وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مختلف ممالک کے درمیان پائے جانے والے خلاءکو پر اور سرحدی تنازعات رکھنے والے ممالک کے درمیان امن و استحکام پیدا کرنے کیلئے مو¿ثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جس نے ہمیشہ عالمی استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور فعال میڈیا عوام کے حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کا محافظ ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسز سے ٹیکنیکل اور پروفیشنل شعبوں میں تعاون تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔