اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ریاست کا چینل ہے، حکومت اور کابینہ کی پالیسی کے مطابق پی ٹی وی کے امور چل رہے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کوپی ٹی وی کے پروگرامز اور ٹاک شوز میں مدعو کیاجاتا ہے،پروگرامات سے متعلق ایوان …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ریاست کا چینل ہے، حکومت اور کابینہ کی پالیسی کے مطابق پی ٹی وی کے امور چل رہے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کوپی ٹی وی کے پروگرامز اور ٹاک شوز میں مدعو کیاجاتا ہے،پروگرامات سے متعلق ایوان بالا کی کمیٹی جو ڈیٹا طلب کرے گی مہیا کرینگے، پی ٹی وی چلڈرن چینل کا پی سی ون تیار ہوگیا ہے ،پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا قیام بھی جلد عمل میں آئے گا،پارلیمنٹ چینل پر قومی اسمبلی،سینٹ اور دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس براہ راست نشر ہونگے ،پی ٹی وی کی گذشتہ سال کی رمضان ٹرانسمیشن کامیاب رہی،اس سال بھی ایک اچھی رمضان ٹرانسمیشن لا رہے ہیں ،رمضان المبارک میں لوگ پرائیویٹ چینلز کی نسبت پی ٹی وی کے پروگرامات کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ پی ٹی وی پر پروگراما ت ایک سخت ایڈیٹوریل جائزہ کے بعد نشر ہوتے ہیں،پی ٹی وی اے جے کے چینل آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں دکھایا جاتاہے،اس کے ذریعے بھارتی پرپیگنڈے کا بھی موثر جواب جارہا ہے،وہ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے اجلاس میں اراکین کمٹیی کے مختلف سوالات پر اظہار خیال کر رہی تھیں ۔








