وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیرکا قومی اسمبلی میں دفاع سے متعلق کٹوتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور اور نواز شریف کے وژن کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھایا ہے‘ ہم نے خطے کے ہمسایہ ممالک کو دیکھتے ہوئے علاقائی نو پیمانہ بندی کی ہے‘ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات میں معاشی گہرائی آئی ہے‘ اس کے بہت سٹریٹجک …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور اور نواز شریف کے وژن کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھایا ہے‘ ہم نے خطے کے ہمسایہ ممالک کو دیکھتے ہوئے علاقائی نو پیمانہ بندی کی ہے‘ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات میں معاشی گہرائی آئی ہے‘ اس کے بہت سٹریٹجک مضمرات ہیں جس سے آنے والے برسوں میں پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں دفاع سے متعلق کٹوتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات میں وسعت آئی ہے‘ ان کے نتیجے میں کاسا ون 1000 اور تاپی جیسے منصوبوں میں تیزی آئی اور اگر افغانستان میں امن آیا تو یہ جلد مکمل ہوں گے۔ اس دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملی جو ہماری ایک بڑی کامیابی ہے۔