اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ اسلام میں تمام اقلیتوں کے حقوق متعین ہیں، میثاق مدینہ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق دیئے گئے، مسلم ریاست میں اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے، ہمیں معاشرے کے ہر فرد کو بتانا ہے کہ دین کی روح کے مطابق اپنے غیر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اﷲ خان کا سمپوزیم سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ اسلام میں تمام اقلیتوں کے حقوق متعین ہیں، میثاق مدینہ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق دیئے گئے، مسلم ریاست میں اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے، ہمیں معاشرے کے ہر فرد کو بتانا ہے کہ دین کی روح کے مطابق اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ وہ بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل میں منعقدہ سمپوزیم ”پیغام پاکستان: علماءکا متفقہ اعلامیہ/ فتوی اور پرامن پاکستان کےلئے اس کی اہمیت“ اور مجلہ ”اجتہاد شمارہ 11“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ”مسلم سماج میں اقلیتوں کے ساتھ ہمارا کیا رویہ ہونا چاہئے“ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخرت میں ہم سے سوال ہو گا کہ آپ نے اقلیتوں کے ساتھ اسلام کے احکامات اور آ ئین و قانون کے مطابق کردار ادا کیا؟ آج ہمیں اپنے رویوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، اسلام میں تمام اقلیتوں کے حقوق متعین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لئے نمونہ حیات ہے۔








