وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی) مدثر حسین، ممبر ایچ آر ڈی (ایم او آئی ٹی)، محمد طاہر مشتاق، ممبر آئی سی (ایم او آئی ٹی)، یاسر قادر، چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید، ممبرکمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ، عبدالصمد اور …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی) مدثر حسین، ممبر ایچ آر ڈی (ایم او آئی ٹی)، محمد طاہر مشتاق، ممبر آئی سی (ایم او آئی ٹی)، یاسر قادر، چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید، ممبرکمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ، عبدالصمد اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈبینڈ کے شعبے میں غیرمعمولی وسعت آئی ہے اور یہ شعبہ دنیا بھر کے ممالک میں ایک ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام شعبے کی ترقی میں پی ٹی اے کے کردار کی تعریف کی اور موثر حکمت عملی اپنانے اور پاکستان میں 5جی کے نفاذ کےلئے جامعہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔