سورج مکھی کی موزوں وقت کاشت شروع تا آخر جولائی ہے،ماہرین

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی) سورج مکھی کی خزاں کی فصل کے لئے موزوں وقت شروع جولائی تا آخر جولائی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی اچھی پیداوار لینے کے لئے ہائبرڈ ایف ایچ 331 اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کریں۔ کھیت میں پودوں کی مناسب تعداد 23 ہزار2 سو32 فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ یہ تعداد حاصل کرنے کے لئے …

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی) سورج مکھی کی خزاں کی فصل کے لئے موزوں وقت شروع جولائی تا آخر جولائی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی اچھی پیداوار لینے کے لئے ہائبرڈ ایف ایچ 331 اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کریں۔ کھیت میں پودوں کی مناسب تعداد 23 ہزار2 سو32 فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ یہ تعداد حاصل کرنے کے لئے 2.5 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے۔ پودوں کی قطار سے قطار کا فاصلہ 75 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 22.5 سینٹی میٹر رکھنا ضروری ہے۔اس کی کاشت سنگل روکاٹن ڈرل سے بھی کی جا سکتی ہے اور کھیلیوں پر چوکے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply