ماہِ رمضان کا چاند نظر آگیا، (کل) پہلا روزہ ہو گا، مفتی منیب الرحمان

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، (کل) جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ ہو گا۔ دریں اثناءمرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی …

کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، (کل) جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ ہو گا۔ دریں اثناءمرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولانا محمد یٰسین ظفر، مولانا ڈاکٹر عبدالرشید الازہری، ڈاکٹر حافظ عبدالغفور، مولانا حافظ عبیداللہ پنہوار، مولانا میاں عنایت الرحمان، مولانا عبدالعزیز اَشعر، مفتی محمد عارف سعیدی، مولانا محمد ظفر سعیدی، مولانا اخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری، مولانا عبدالمالک بروہی، مولانا قاری سید اختر شاہ، مولانا سید خالد محمود ندیم، علامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی، مولانا محبوب علی سہتو، آغا گوہر علی، غلام مرتضیٰ (سپارکو) اور زونل کمیٹی کراچی کے ارکان، مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا صابر نورانی، مولانا فیروز الدین رحمانی اور علامہ علی کرار نقوی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور نور سلام شاہ نے رابطہ¿ کار اور چیف میٹرولوجسٹ محکمہ¿ موسمیات عبدالرشید نے اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے۔ اپر دیر، کوئٹہ، بونیر، ایبٹ آباد، جیب آباد اور متعدد مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں، درجنوں علماءنے چاند دیکھا، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1439ھ (کل) جمعرات 17 مئی کو ہو گی۔