ملک بھر میں رمضان المبارک (آج) سے شروع ہو گا‘ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں رمضان المبارک (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے چاند نظر آنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں رمضان المبارک (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے چاند نظر آنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا جہاں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ لوئر دیر، بونیر، نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔