رافیل نڈال، نوویک جوکووچ ، فوگنینی، مارین کلک اور کئی نیشیکوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

روم۔ 18مئی (اے پی پی)سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، اٹلی کے فابیو فوگنینی، کروشیا کے مارین کلک اور جاپان کے کئی نیشیکوری پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں ہسپانوی سٹار اور …

روم۔ 18مئی (اے پی پی)سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، اٹلی کے فابیو فوگنینی، کروشیا کے مارین کلک اور جاپان کے کئی نیشیکوری پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوویک جوکووچ بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہے