لاہور۔18 مئی(اے پی پی )ملک محمد اکرم ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی )نےکہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری " پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ(PIPIP) " سے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے اور آبپاش کھالہ …
ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ” پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ(PIPIP) ” سے دستیاب پانی کا بہتر استعمال کیا جا رہا ہے ،ڈائریکٹر جنرل زراعت

مزید خبریں
لاہور۔18 مئی(اے پی پی )ملک محمد اکرم ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی )نےکہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ” پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ(PIPIP) ” سے کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے اور آبپاش کھالہ جات کو پختہ کیا جارہا ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو۔ڈرپ نظام آبپاشی کے تحت تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے ۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا ۔








