اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پہلے 100 دنوں کا پروگرام قابل عمل ہی نہیں اور یہ عمران خان کی جانب سے ملکی عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پہلے 100 دنوں کا پروگرام قابل عمل ہی نہیں اور یہ عمران خان کی جانب سے ملکی عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت گزشتہ 5 سالوں سے مسلسل لوگوں کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے اور وہ صرف دوسروں پر الزامات لگانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں مکمل حکومت سے لطف اندوز ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ وہاں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایک بھی بڑا منصوبہ متعارف نہیں کرا سکی جس کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی کی سیاست سے بری طرح مایوس ہو چکے ہیں۔








