کراچی ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوکاروبار حصص میں معمولی تیزی دیکھی گئی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41900پوائنٹس کی سطح کو چھو کر 41600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر سرمایہ کار سرگرم رہے اور انہوں نے سیمنٹ ،فوڈز ،بینکنگ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوکاروبار حصص میں معمولی تیزی دیکھی گئی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41900پوائنٹس کی سطح کو چھو کر 41600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر سرمایہ کار سرگرم رہے اور انہوں نے سیمنٹ ،فوڈز ،بینکنگ اور پیٹرولیم سیکٹرز کے حصص خریدنے میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41700،41800اور41900پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ ان حد پر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 41600پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا








