وزیر داخلہ احسن اقبال کا ’نیشنل سنٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹو میشن‘کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے جدید معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان کا شمار 2025ءتک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا۔ معاشی ترقی خیرات میں نہیں ملتی نہ ہی ہلہ گلا کرنے سے آتی ہے۔ امن، استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے جدید معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان کا شمار 2025ءتک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا۔ معاشی ترقی خیرات میں نہیں ملتی نہ ہی ہلہ گلا کرنے سے آتی ہے۔ امن، استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، پاکستان تیسری بار ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نئی نالج اکانومی کی دنیا میں پاکستان کو بہت آگے لے جا سکتے ہیں۔ اب دنیا میں صرف وہی قومیں باقی رہیں گی جو معیشت اور دولت کی پیداوار میں دوسری قوموں سے آگے ہوں۔ بدھ کو نیشنل سنٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹو میشن کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج ایک ایسے سنٹر کے قیام کی تقریب میں شریک ہوں جو میرا ایک خواب تھا۔

مزید خبریں