اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کے ہمراہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے انٹرنیز نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ان انٹرنیز نے حال ہی میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ایم اے اور بی ایس کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کے ہمراہ یوتھ ٹریننگ سکیم کے انٹرنیز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کے ہمراہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے انٹرنیز نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ان انٹرنیز نے حال ہی میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ایم اے اور بی ایس کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپریل، مئی 2016ءمیں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی 6 سکیموں کا آغاز کیا تھا اور یوتھ ٹریننگ سکیم اس کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ پیشہ وارانہ تربیت بھی فراہم کرنا ہے۔








