اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) اقبال اکادمی پاکستان کے مالی سال 2018-19ءکے بجٹ اور مستقبل کے منصوبہ جات کی منظوری دےدی گئی۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیر صدارت اقبال اکادمی کے نوتشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے پہلے اجلاس میں ”فروغ فکر اقبال“ کے عنوان سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا جو بالخصوص نوجوان نسل …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی زیر صدارت اقبال اکادمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) اقبال اکادمی پاکستان کے مالی سال 2018-19ءکے بجٹ اور مستقبل کے منصوبہ جات کی منظوری دےدی گئی۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیر صدارت اقبال اکادمی کے نوتشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے پہلے اجلاس میں ”فروغ فکر اقبال“ کے عنوان سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا جو بالخصوص نوجوان نسل تک علامہ اقبال کے پیغام کو پہنچانے کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی شاعر مشرق کے افکار عام کرنے کےلئے ٹی وی ڈراموں فلموں، نغموں کی اصناف کو بھی استعمال میں لانے کا جائزہ لے گی۔ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس میں 2019ءمیں سالانہ اقبال کانفرنس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔








