کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیا جانے والا 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی حوالگی کی تقریب

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے لےے تعمیر کیا جانے والا32ٹن بی پی ٹگ کی پاک بحریہ کے حوالے کرنے کے لےے ایک خصوصی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاک بحریہ ، کراچی شپ یارڈ ، کارپوریٹ سیکٹر اور حکومتی اعلیٰ عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے لےے تعمیر کیا جانے والا32ٹن بی پی ٹگ کی پاک بحریہ کے حوالے کرنے کے لےے ایک خصوصی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاک بحریہ ، کراچی شپ یارڈ ، کارپوریٹ سیکٹر اور حکومتی اعلیٰ عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس 32ٹن بی پی ٹگ کی لمبائی 32میٹر جبکہ وزن 481ٹن ہے۔ اس کی انتہائی رفتار 12ناٹیگل میل ہے اور اس میں دو ڈیزل انجن اور دو آزیمتھ تھرَسٹر نصب ہیں۔ یہ تمام اطراف سے پاک بحریہ کے تمام سائز کے جہازوں کے ساتھ ٹگنگ آپریشن کی صلاحیت رکھنے والے انتہائی مضبوط فینڈرز کے ساتھ لیس ٹگ ہے۔اس موقع پر خطاب میں مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ یہ ٹگ، جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کا ایک مظہر ہے

مزید خبریں