آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کمانڈنٹ جونیئر لیڈرز اکیڈمی کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ جونیئر لیڈرز اکیڈمی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جونیئر لیڈرز اکیڈمی پاک فوج کا پریمیئم ادارہ ہے جہاں پر جونیئر کمشنڈ افسران اور غیر کمیشن آفیسر کو بنیادی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کے حوالے سے تربیت دی …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ جونیئر لیڈرز اکیڈمی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جونیئر لیڈرز اکیڈمی پاک فوج کا پریمیئم ادارہ ہے جہاں پر جونیئر کمشنڈ افسران اور غیر کمیشن آفیسر کو بنیادی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کے حوالے سے تربیت دی جاتی ہے ۔آرمی چیف کی ہدایات پر اکیڈمی کو ا پ گریڈ کرتے ہوئے ا اعلی صلاحیت اور سہولیات کے ساتھ سینٹر آف یکسیلنس کا درجہ دیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جونیئر فوجیوں کے لئے یہ تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے یہ تربیت جدید جنگی طریقہ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔آرمی چیف نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی ۔اکیڈمی میں انسٹرکٹرز میں اکثریت فاٹا اور مالاکنڈ کے نوجوانوں پرمشتمل ہے ۔آئی جی ٹریننگ اینڈ ایلوویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں