وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی سرمایہ کار اپنا سرمایہ جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سرمایہ کاری بورڈ …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی سرمایہ کار اپنا سرمایہ جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت اگلے ہفتے ختم ہو جائیگی اور دو ماہ کیلئے نگراں سیٹ اپ آ جائیگا، الیکشن کے بعد نئی حکومت آ جائیگی لیکن سرمایہ کاری پالیسی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں سرمایہ کاری پالیسی پر متفق ہیں کہ نجی شعبہ معاشی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، سٹاک مارکیٹ میں حالیہ عرصے کے دوران ڈالر میں سرمایہ کاری میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی تشخص درست نہیں، پاکستان ایک مستحکم اور ترقی کرتا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے توقع ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں