وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویومیں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بیان کوئی پریس سٹیٹمنٹ نہیں بلکہ عدالت میں دیا گیا ایک ایسا بیان ہے جو آپ کا حق ہوتا ہے، محمد نواز شریف نے بڑے واضح طریقے سے اپنا بیان دے دیا ہے، دھرنے کے دوران انہیں جو کچھ کہا گیا وہ بھی انہوں نے قوم کو بتا …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بیان کوئی پریس سٹیٹمنٹ نہیں بلکہ عدالت میں دیا گیا ایک ایسا بیان ہے جو آپ کا حق ہوتا ہے، محمد نواز شریف نے بڑے واضح طریقے سے اپنا بیان دے دیا ہے، دھرنے کے دوران انہیں جو کچھ کہا گیا وہ بھی انہوں نے قوم کو بتا دیا ہے، کسی بھی سیاسی شخصیت کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا ، یہ بات پہلے بھی آئی ہے جو قابل قبول بھی نہیں، ہم تو پہلے روز سے ہی کہہ رہے ہیں کہ ملک میں ایک ایسا ٹرتھ کمیشن بنا دیں جس میں یہ تمام معاملات آ جائیں اور ہمیشہ کے لیے حل ہو جائیں، اس کام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے بہت ضروری ہے تاکہ بعد میں کوئی اعتراض نہ کر سکے لیکن میں اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگلی حکومت کسی کی بھی ہو کمیشن کے قیام کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) مکمل حمایت کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف کے انٹرویو کا جو تاثر پیدا ہوا وہ ٹھیک نہیں۔ محمد نواز شریف نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو ملک مخالف ہو۔ نگراں وزیراعظم کے نام پر فیصلہ آج متوقع ہے، فیصلہ نہیں ہوا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا ، اگر وہاں بھی فیصلہ نہ ہوا تو پھر ساری رپورٹ لگ کر چار نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے جہاں پر حتمی فیصلہ ہو گا۔ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اور چور دروازوں سے کسی کو راستہ نہیں دینا چاہیئے۔

مزید خبریں