موبائل فونز کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران 18.56 فیصداضافہ

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 18.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 678.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 18.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 678.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 572.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں