ملک، جمہوریت اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کےلئے انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات ضرور منعقد ہوں گے، ملک، جمہوریت اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کےلئے انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے، انتخابات میں عوام کی رائے پر کسی نے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی تو ماضی کی طرح ملک کےلئے اس کے نتائج …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات ضرور منعقد ہوں گے، ملک، جمہوریت اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کےلئے انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے، انتخابات میں عوام کی رائے پر کسی نے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی تو ماضی کی طرح ملک کےلئے اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ وہ مری ایکسپریس وے پر واقع ذیابیطس مرکز میں جدید ترین مشینری سے آراستہ لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ماضی میں حکومت کی مدت کی تکمیل اور سینٹ کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے بھی بہت شکوک و شبہات پھیلائے جاتے رہے لیکن حکومت نے مدت پوری کی اور سینٹ کے انتخابات بھی ہوئے، 2018ءکے انتخابات کا انعقاد بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکشن کا انعقاد ملک کےلئے نہایت ضروری ہے ویسے ہی الیکشن کا اعتبار، وقار اور ساکھ بھی ایک لازمی تقاضا ہے۔

مزید خبریں