اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 19.6 ارب روپے مالیت کے 24 منصوبے منظور جبکہ 781.39 ارب روپے مالیت کے 12 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ،توانائی، آبی …
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 19.6 ارب روپے مالیت کے 24 منصوبے منظور جبکہ 781.39 ارب روپے مالیت کے 12 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ،توانائی، آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، گورننس ، ہائر ایجوکیشن ، تعلیم ، افرادی قوت ، ماس میڈیا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خوراک و زراعت ، ماحولیات اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں 234925.89 ملین روپے کی لاگت کا چشمہ نیو کلئیر پاور پراجیکٹ یونٹ 3 اور 4 کے منصوبے کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیاجبکہ جھمپر۔ون 220 کے وی گریڈ سٹیشن میں پائلٹ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کی تنصیب کے لیے 836.74 ملین روپے اور 3098.612 ملین روپے کی لاگت کا درگئی ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کے منصوبوں کی منظور ی دی گئی۔








