اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امن، محبت اور برداشت دنیا میں تمام مذاہب کی روح ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں بین المذاہبی ہم آہنگی، امن اور تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی خاتون کانگرس رکن شیلا جیکسن …
امن، محبت اور برداشت دنیا میں تمام مذاہب کی روح ہے، اعزاز احمد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امن، محبت اور برداشت دنیا میں تمام مذاہب کی روح ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں بین المذاہبی ہم آہنگی، امن اور تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی خاتون کانگرس رکن شیلا جیکسن لی، کانگرس رکن آندرے کارسن اور معاون سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز نے تقریب میں شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے فعال اور روادار پاکستان کیلئے برداشت اور بین المذاہبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ امن، محبت اور برداشت تمام مذاہب کی روح ہے۔ اس موقع پر مسلم، عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت اور سکھ مذاہب کے معروف نمائندوں نے بین المذاہبی ہم آہنگی اور برداشت کی اہمیت پر زور دیا۔








