دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔کلبھوشن یادیو کے حوالے جواب الجواب کا جواب جولائی میں جمع کرایا جائے گا۔پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے،نہیں چاہتے کہ آبی تنازعات کسی خطرناک نہج تک پہنچ جائیں۔اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو پاکستان میں ہر جگہ جانے کی اجازت ہے مگر بھارت …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔کلبھوشن یادیو کے حوالے جواب الجواب کا جواب جولائی میں جمع کرایا جائے گا۔پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے،نہیں چاہتے کہ آبی تنازعات کسی خطرناک نہج تک پہنچ جائیں۔اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو پاکستان میں ہر جگہ جانے کی اجازت ہے مگر بھارت میں نہیں ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک نے کشن گنگا اور رتلے ڈیموں کے معاملات حل کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا معاملہ کئی برس سے موثر انداز میں اٹھایا جاتا رہا ہے تاہم ہم نہیں چاہتے کہ آبی تنازعات کسی خطرناک نہج تک پہنچ جائیں۔بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے جواب الجواب کا جواب جولائی میں جمع کرایا جائیگا۔ترجمان نے دو ٹوک الفاط میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کوکسی بھی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔

مزید خبریں