وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کالاشاہ کاکو میں 6 رویہ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

کالا شاہ کاکو۔25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن)نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بے مثال کام کیے ہیں‘اندرونی ‘بیرونی اور سرحدی چیلنجز کا سامنا کیا اور ترقی کا سفربھی جاری رکھا‘ ہمارے بدترین مخالفین بھی اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ان پانچ برسوں میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی …

کالا شاہ کاکو۔25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن)نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بے مثال کام کیے ہیں‘اندرونی ‘بیرونی اور سرحدی چیلنجز کا سامنا کیا اور ترقی کا سفربھی جاری رکھا‘ ہمارے بدترین مخالفین بھی اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ان پانچ برسوں میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے‘پورا یقین ہے کہ ہماری ملک و قوم کی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام ایک بار پھر آئندہ الیکشن میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ‘ جو حکومت کے پی کے میں پانچ سال میں انقلاب نہیں لا سکی وہ 100دن میں کیا انقلاب لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاشاہ کاکو میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہ درہ پر 6 رویہ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں