اسلام آباد ۔26مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج) ہفتہ کو جنوبی پنجاب کے شہروں شجاع آباد اورراجن پور کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے جن میں سکھر ، ملتان موٹروے (ایم 5) کا ملتان شجاع آباد سیکشن اور دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو پل کا منصوبہ شامل ہیں۔ اپنے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم پہلے شجاع آباد …
وزیر ا عظم آج جنوبی پنجاب کے شہروں شجاع آباد اورراجن پور کا دورہ کر رہے ہیں ، شاہد خاقان عبا سی دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔26مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج) ہفتہ کو جنوبی پنجاب کے شہروں شجاع آباد اورراجن پور کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے جن میں سکھر ، ملتان موٹروے (ایم 5) کا ملتان شجاع آباد سیکشن اور دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو پل کا منصوبہ شامل ہیں۔ اپنے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم پہلے شجاع آباد جائیں گے جہاں وہ ملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کرینگے ، بعد ازاں وہ راجن پور کے علاقہ مٹھن کوٹ میں این 55 اور این 5 کو ملانے والے پل کا افتتاح کرینگے۔








