چائے کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.5 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شمارایات

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 20.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات 42.1 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 52.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 20.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات 42.1 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 52.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ میں اپریل 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات میں 10.8 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں