اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفرنے سینئر صحافی اسد کھرل پر حملے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔بدھ کو اپنے بیام میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی آئینی …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفرکی سینئر صحافی اسد کھرل پر حملے کی مذمت
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفرنے سینئر صحافی اسد کھرل پر حملے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔بدھ کو اپنے بیام میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی آئینی حق ہے، اس کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اسد کھرل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔









