سفیر معین الحق کا پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں ،کاروباری شخصیات ، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی پہلی گول میز کانفرنس سے خطاب

پیرس ۔ 06 جون (اے پی پی) فرانس میں پاکستا ن کے سفیر معین الحق نے پاکستانی نژاد فرانسیسی کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ معیاری مصنوعات اور فرانس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فرغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بدھ کو پیرس سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق معین الحق نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفارتخانہ میں منعقدہ پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں ،کاروباری شخصیات …

پیرس ۔ 06 جون (اے پی پی) فرانس میں پاکستا ن کے سفیر معین الحق نے پاکستانی نژاد فرانسیسی کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ معیاری مصنوعات اور فرانس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فرغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بدھ کو پیرس سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق معین الحق نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفارتخانہ میں منعقدہ پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں ،کاروباری شخصیات ، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی پہلی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ پاکستان اور فرانس کے کاروباری افراد اور تاجروں کے درمیان روابط بنانے میں مدد دیں اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں اور تجربہ بروئے کار لائیں تاکہ دونوں ممالک کی موجودہ دوطرفہ تجارت میں اہم ترین تبدیلیوں کے اغراض و مقاصد پورے کئے جا سکیں ۔