اسلام آباد ۔07 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے 18 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل(جمعہ کو) چین جائیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاﺅ میں ہوگا۔صدر مملکت ممنون حسین پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ذرائع نے اے پی …
صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے 18 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے (کل) چین جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔07 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے 18 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل(جمعہ کو) چین جائیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاﺅ میں ہوگا۔صدر مملکت ممنون حسین پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ صدر مملکت اپنے خطاب میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے اور شرکاءکو شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقبل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کریں گے۔صدر مملکت سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے جس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








