اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت پٹرولیم کے شعبہ سے متعلق بریفنگ اجلاس جمعرات کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ نگران وزیر برائے بجلی بیرسٹر سید علی ظفر، وزیر اعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ اور دیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے نگران وزیر اعظم کو پٹرولیم کے …
وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت پٹرولیم کے شعبہ سے متعلق بریفنگ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت پٹرولیم کے شعبہ سے متعلق بریفنگ اجلاس جمعرات کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ نگران وزیر برائے بجلی بیرسٹر سید علی ظفر، وزیر اعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ اور دیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے نگران وزیر اعظم کو پٹرولیم کے شعبہ کی صورتحال اور بالخصوص گیس و پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار و طلب کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک کی توانائی کی موجودہ ضروریات 79.58 ملین ٹن تیل کے برابر ہیں جو 38 فیصد گیس، 34 فیصد تیل، 06 فیصد ایل این جی اور دیگر وسائل بشمول ایل پی جی، ہائیڈرو اور کوئلہ کے وسائل سے پوری کی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم نے ملک میں گیس اور تیل کے دستیاب ذخائر اور صوبوں میں پیداوار اور استعمال کی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا۔








