سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندروں کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم سب کا سمندروں سے گہرا تعلق ہے ۔ ا س دن کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے اس سال اس دن کے لئے ”پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام اور صاف ستھرے سمندر کے لئے اقدامات کی …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندروں کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم سب کا سمندروں سے گہرا تعلق ہے ۔ ا س دن کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے اس سال اس دن کے لئے ”پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام اور صاف ستھرے سمندر کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی“ کے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ زمینی ماحولیاتی نظام میں سمندر جزوِلاینفک کی حیثیت رکھتے ہیں اور شفاف سمندر صاف ستھرے کرئہ کے لئے ناگزیر ہیں ۔ زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے میں بھی سمندر اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ آب و ہوا کو معمول پر لانے، ماحولیاتی نظام کی تقویت ، قدرتی عمل کے ذریعے غذائی اجزاءکو معیاری بنانے اور کرئہ ارض پر زندگی کو بر قرار رکھنے کے لئے بے پناہ وسائل کی دستیابی میں سمندر معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں