اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) امریکہ کے نائب صدر مک پینس نے جمعرات کے روز وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو فون کیا اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر نے وزیراعظم ناصر الملک کی بحیثیت جسٹس عدالتی کیریئر کو سراہتے ہوئے نگراں حکومت کے دوران عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس …
امریکی نائب صدر مک پینس کا جسٹس (ر) ناصر الملک کو فون‘ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) امریکہ کے نائب صدر مک پینس نے جمعرات کے روز وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو فون کیا اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر نے وزیراعظم ناصر الملک کی بحیثیت جسٹس عدالتی کیریئر کو سراہتے ہوئے نگراں حکومت کے دوران عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مک پینس نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اچھی خواہشات بھی پہنچائی۔ وزیراعظم ناصر الملک اور امریکی نائب صدر مک پینس نے دوطرفہ تجارت، افغانستان میں قیام امن کے لئے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کی طرف سے خیرمقدمی فون کال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگراں حکومت آئین کے مطابق منتخب حکومت کو اختیارات کی منتقلی کیلئے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کرے گی۔









