اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کمیٹی نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ پاکستان کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 25 ویں قومی سلامتی کمیٹی کا 25 واں اجلاس وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد …
قومی سلامتی کمیٹی کا 25 واں اجلاس وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کمیٹی نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ پاکستان کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 25 ویں قومی سلامتی کمیٹی کا 25 واں اجلاس وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع و خارجہ عبداﷲ حسین ہارون، وزیر خزانہ محترمہ شمشاد اختر، وزیر داخلہ محمد اعظم خان، وزیر قانون، اطلاعات و نشریات سید علی ظفر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔








