پاکستان کی سعودی شہر جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جازان پر حوثی ملیشیا کے تازہ ترین میزائل حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی افسوسناک خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو کسی بھی خطرے …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جازان پر حوثی ملیشیا کے تازہ ترین میزائل حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی افسوسناک خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو کسی بھی خطرے کے خلاف اس کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں