وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزراءکو مزید وزارتوں کی قلمدان سونپ دیئے

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزراءکو مزید وزارتوں کی قلمدان سونپ دیئے جبکہ عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے سب رولز 3,4کے تحت عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا جبکہ نگران وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزراءکو مزید وزارتوں کی قلمدان سونپ دیئے جبکہ عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے سب رولز 3,4کے تحت عبداللہ حسین ہارون سے قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا جبکہ نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر کو وزارت نجکاری اور محمد اعظم خان کو وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان بھی سونپ دیا ہے ۔