وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر کی لوک ورثہ میں عظیم اقبال کی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت غیر جانبدار ہو کر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتی رہی گی ،ہم کسی قسم کی "بلیم گیم" میں نہیں پڑیں گے ،بجلی کی پیداوار ،طلب اور رسد کی صورتحال سمیت تما م ایشوز پر حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، پرامن انتخابات …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت غیر جانبدار ہو کر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتی رہی گی ،ہم کسی قسم کی "بلیم گیم” میں نہیں پڑیں گے ،بجلی کی پیداوار ،طلب اور رسد کی صورتحال سمیت تما م ایشوز پر حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، پرامن انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر حساس اور حسا س ترین پولنگ سٹیشنوں کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی،نگران حکومت شفاف، غیر جانبدارانہ اوربروقت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کریگی،فاٹا کے کے پی کے میں انضمام کے متعلق اشوز کو حل کرنے کے لئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی ہے جو جلد اپنا کام مکمل کرے گی۔ اگر کسی کو بھی کوئی شکایت ہے تو نگران حکومت سے بات کریں ،کسی بھی معاملے پر اجتجاج کرنا آئینی حق ہے ،نگران حکومت احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی،آئین کے تحت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت ،قومی ورثے کی نہ صرف حفاظت یقینی بنائیں بلکہ اسکی ترویج کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں ۔ وہ پیر کو لوک ورثہ میں عظیم اقبال کی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔عظیم اقبال کی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش 14جون تک جاری رہے گی ۔ افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہیرہ شاہد ،ایم ڈی ”اے پی پی“ مسعود ملک ،وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیسر سردار عبدالواحد،مختلف ممالک کے سفیروں ،ملک کے نامور خطاطوں اور آرٹسٹوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

مزید خبریں