ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک جمع کرائی جا سکیں گی

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات 2018ءکے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے جو 19 جون تک جاری رہے گی۔ امیدواروں کے ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ان پر ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 29 جون …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات 2018ءکے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے جو 19 جون تک جاری رہے گی۔ امیدواروں کے ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ان پر ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 29 جون تک ہوں گے ۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 29 جون تک واپس لئے جا سکیں اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست کااجراءکیا جائے گا جبکہ 30 جون کو امیدواروںکو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ ہی یہ مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔

مزید خبریں