معاملات کے تصفیے کی جانب پہلا قدم، جاپانی وزیراعظم شنزوابے

ٹوکیو ۔ 13 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ ا±ن کے ما بین سربراہ ملاقات شمالی کوریا سے متعلق مختلف معاملات کے تصفیے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سربراہ ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت اور کوششوں …

ٹوکیو ۔ 13 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ ا±ن کے ما بین سربراہ ملاقات شمالی کوریا سے متعلق مختلف معاملات کے تصفیے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سربراہ ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت اور کوششوں کو وہ انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سربراہ ملاقات کے موقع پر دستخط کردہ بیان سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل پاک کرنے کے لیے جناب کِم کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا، میں اس بات کو انتہائی سراہتا ہوں کہ صدر ٹرمپ نے سربراہ مذاکرات میں شمالی کوریا کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ اٹھایا ہے۔