روہنگیا افراد کے خلاف گہرے مخاصمانہ جذبات فوراً ختم نہیں کیے جا سکتے، آنگ سان س±و چی

میانمار ۔ 13 جون (اے پی پی) میانمار کی قائد آنگ سان سو چی نے کہا ہے کہ روہنگیا افراد کے خلاف گہرے مخاصمانہ جذبات فوراً ختم نہیں کیے جا سکتے۔ نوبل انعام یافتہ سوچی کو اس تنقید کا سامنا ہے کہ وہ روہنگیا معاملے پر لب کشائی نہیں کر رہیں، جو پناہ گزینوں کا دنیا کا سب سے بڑا بحران ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق اگست سے اب تک …

میانمار ۔ 13 جون (اے پی پی) میانمار کی قائد آنگ سان سو چی نے کہا ہے کہ روہنگیا افراد کے خلاف گہرے مخاصمانہ جذبات فوراً ختم نہیں کیے جا سکتے۔ نوبل انعام یافتہ سوچی کو اس تنقید کا سامنا ہے کہ وہ روہنگیا معاملے پر لب کشائی نہیں کر رہیں، جو پناہ گزینوں کا دنیا کا سب سے بڑا بحران ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق اگست سے اب تک کوئی7 لاکھ روہنگیا افراد پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔جاپانی میڈیا کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں انگ سان سوچی نے کہا تھا کہ میانمار سے باہر کے بہت کم افراد، اور میانمار کے اندر اور بھی کم افراد اس تاریخی مسئلے کے بارے میں جانتے ہیں۔ چنانچہ یہ صرف بیرونی دنیا کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے اپنے لوگوں کو بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور ہم نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی کیا وجوہات ہیں۔