مکہ ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے گذشتہ روز سوڈان کے صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سمیت متعدد ممالک کے رہ نماو¿ں نے مکہ معظمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق مکہ کے الصفا شاہی محل میں نماز مغرب سے قبل جمہوریہ القمر کے صدر عثمان غزالی، سوڈان …
سعودی فرمانروا سے سوڈان کے صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سمیت متعدد ممالک کے رہنماو¿ں کی ملاقاتیں

مزید خبریں
مکہ ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے گذشتہ روز سوڈان کے صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سمیت متعدد ممالک کے رہ نماو¿ں نے مکہ معظمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق مکہ کے الصفا شاہی محل میں نماز مغرب سے قبل جمہوریہ القمر کے صدر عثمان غزالی، سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر، گیبون کے صدرعلی بونجو اوندیمبا اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے سعودی فرمانروا سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔








