اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ءکےلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے ممبران اور ان کے اہل و عیال جو انتخابات کے روز اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے …
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ءکےلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ءکےلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے ممبران اور ان کے اہل و عیال جو انتخابات کے روز اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ جیلوں میں ہونے کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پر جا کرووٹ کاحق حاصل نہیں کر سکتے ان سے پوسٹل بیلٹ کے لئے درخواستیں 5 جولائی تک طلب کر لی ہیں۔ یہ پوسٹل بیلٹ 10جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس کےلئے پولنگ کا عملہ پولیس اہلکار اور ایسے ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی کی وجہ سے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر جا کر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے وہ بھی پوسٹل بیلٹ حاصل کر سکیں گے۔ پوسٹل بیلٹ کےلئے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔








