شام میں نئے آئین کی تیاری کے لیے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو رہا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 15 جون (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفان ڈے مِستورا نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک نئے آئین کی تیاری کے لیے صلاح و مشورے کا آغاز آئندہ ہفتے سے کر رہے ہیں۔ مِستورا کے مطابق وہ پیر اور منگل کو دمشق حکومت کے حامی ممالک روس اور ایران کے علاوہ اپوزیشن کے حامی ملک ترکی کے نمائندوں کے ساتھ …

نیویارک ۔ 15 جون (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفان ڈے مِستورا نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک نئے آئین کی تیاری کے لیے صلاح و مشورے کا آغاز آئندہ ہفتے سے کر رہے ہیں۔ مِستورا کے مطابق وہ پیر اور منگل کو دمشق حکومت کے حامی ممالک روس اور ایران کے علاوہ اپوزیشن کے حامی ملک ترکی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ مِستورا اس سے اگلے ہفتے برطانیہ، فرانس، جرمنی، اردن، امریکا اور سعودی عرب کے نمائندوں کے ساتھ بھی اسی سلسلے میں صلاح ومشورے کریں گے۔ شام میں سات سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ڈے مستورا ایک متفقہ نئے آئین کی تیاری کی کوششیں کر رہے ہیں۔