ماسکو۔ 15 جون (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کی خصوصی ایلچی محترمہ سن چھون لان سے ملاقات کی جو اکیسویں فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے روس کا دورہ کر رہی ہیں۔ سن چھون لان نے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے صدر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس میں ورلڈ کپ کے انعقاد پر مبارک باد …
چینی صدر کی خصوصی ایلچی سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

مزید خبریں
ماسکو۔ 15 جون (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کی خصوصی ایلچی محترمہ سن چھون لان سے ملاقات کی جو اکیسویں فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے روس کا دورہ کر رہی ہیں۔ سن چھون لان نے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے صدر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس میں ورلڈ کپ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ روسی ٹیم موجودہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریگی۔روس کے دورے کے دوران سن چھون لان نے روس کے دوسرے رہنماوں، فیفا کے چیرمین سمیت دیگر متعلقہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔








